معروف کامیڈین ماجد جہانگیر شدید علالت کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

جمعرات 14 جنوری 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) شوبزکی دنیا میں پاکستان کی پہچان مشہور پروگرامز ففٹی ففٹی،سات رنگ اور سندھی پراگرامز کے معروف کامیڈین ماجد جہانگیر شدید علالت کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور حکومتی توجہ کے منتظر ہیں جن پر گزشتہ رمضان میں فالج کا حملہ ہواجس کے باعث ان کے ہاتھ پاوٴں اور ہونٹوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور شدید مالی حالات کی تنگی کی وجہ سے علاج معالجے کی سہولت تو دورکی بات ہے نوبت فاقوں تک جاپہنچی ہے۔

(جاری ہے)

کامیڈین ماجد جہانگیرنے گزشتہ روز اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 45سال سے زائد عرصہ تک ملک و قوم کی خدمت میں مصروف و معروف رہے اور قوم کو زمانہ ساز مشہور پروگرامز ففٹی ففٹی،سات رنگ سمیت درجنوں علاقائی تاریخی پروگرامز دیئے جن کا شہرہ آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ جاوید ہیں۔انھوں نے کہاکہ مجھ پر فالج کے حملے کی وجہ سے میرا تمام جمع پونجی ختم ہو چکی ہے اس کے علاوہ بھی میں قرضہ لیا ہے ،کافی عرصے میں بے روزگار ہوں،میری وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ میرے لیے رہائش کا انتظام کریں اور کوئی با عزت روز گار فراہم کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں