لاہور اور اس کے گردو نواح میں سرمئی بادلوں اور ٹھنڈی ہوا ئیں سردی کی شدت میں اضافہ

جمعرات 14 جنوری 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) لاہور اور اس کے گردو نواح میں سرمئی بادلوں اور ٹھنڈی ہواوں نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا۔ سردی تو بڑھ گئی لیکن ساتھ ہی موسم بھی خوشگوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کہیں ہلکے اور کہیں گہرے بادل‘ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں ہیں۔ سردی تو بڑھ گئی لیکن موسم خوبصورت ہو گیا۔

(جاری ہے)

دو روزقبل ہونیوالی بارش نے خشک سردی کا کیا خاتمہ۔

شہریوں کوسردی بڑھنے کی پروا نہیں۔ کہتے ہیں موسم سرما کسے کہتے ہیں اس کا پتہ تو اب چلا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے اکثر علاقے دھند کی شدید لپیٹ میں رہے۔ حد نگاہ کم ہونے پر موٹر وے کو لاہور اور فیصل آباد سیکشن پر چند گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ دھند کا یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں