”اورنج ٹرین ضرور چلے گی“ 1165 کنال 15 مرلے اراضی کی ”نئی قیمت“ مقرر کئے جانے کا انکشاف

منصوبہ جون 2017 میں 20 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائیگا۔نقشہ کے مطابق اورنج لائن ٹرین کے 26اسٹیشنز ہونگے جو علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک جائے گی

جمعرات 14 جنوری 2016 18:02

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان کے صوبائی دارالحکومت میں جہاں میٹروبس سروس نے تکمیل سے پہلے کافی تنقید برداشت کی لیکن منصوبہ کی تکمیل کے بعد ”تعریف“ میں بھی کمی نہیں آئی وہیں” اورنج ٹرین منصوبے “پر شہر کے18 مقامات پر تیزی سے کام جاری ہے۔ منصوبے کیلئے 1165 کنال 15 مرلے اراضی حاصل کرنے کیلئے ہر طرح کی کوشش جاری ہیں تاہم اس کے لئے ”نئی قیمت“ مقرر کرنے کا ابھی انکشاف ہوا ہے۔

منصوبے کے آغاز پر ادائیگی کا مجموعی تخمینہ 13ارب 17 کروڑ 3 لاکھ 75 ہزار تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم اب نئی قیمتیں مقرر ہونے سے لاگت مزید بڑھے گی۔۔ تخمینہ کے مطابق مختلف مقامات کی اراضی کیلئے مختلف آفرز تیار کی گئیں ہیں ڈیراں گجراں کی پانچ کنال سے زائد اراضی کیلئے 10 لاکھ 50 ہزار فی مرلہ، اسلام پارک، سلامت پورہ کی 6 کنال 20 مرلہ اراضی کیلئے ساڑھے 12 لاکھ فی مرلہ، محمود بوٹی کے ایک کنال کیلئے 20 لاکھ روپے فی مرلہ، شالامار باغ سے ملحقہ 9 کنال 6 مرلے کیلئے 20 سے 25 لاکھ فی مرلہ، باغبانپورہ ساڑھے 22 لاکھ یو ای ٹی 20 لاکھ، موضع اچنت گڑھ 15 لاکھ فی مرلہ، موضع قلعہ گجر سنگھ ریلوے سٹیشن 26 لاکھ، لاہور ہوٹل آٹو مارکیٹ میں 27 لاکھ، لکشمی چوک ہال روڈ پر 30 لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

موضع مزنگ چوبرجی 22 لاکھ، ایل او ایس اور چوبرجی کے درمیان اراضی 20 لاکھ، موضع نواں کوٹ، گلشن راوی اور سمن آباد 20 لاکھ اور موضع پکی ٹھٹھی میں یتیم خانہ اور سکیم موڑ کا 20 لاکھ فی مرلہ، موضع کھاڑک، ککے زئی، نیاز بیگ میں 20 لاکھ ٹھوکر نیاز بیگ ساڑھے 22، علی ٹاؤن 15 لاکھ، ڈیو کی تعمیر کیلئے موضع کوٹلی، گھاسی، ہندو گجراں ڈیڑھ لاکھ جبکہ باگڑیاں میں 50 ہزار فی مرلہ، سٹیبلنگ یارڈ کی تعمیر کیلئے موضع رکھ کھمبا کمرشل میں 10 سے 15 لاکھ فی مرلہ، موضع کھاڑک نزد گرنا سٹیشن 6 لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر پیکیج ون کیلئے 37 کنال 8 مرلے جبکہ پیکیج 2 کیلئے 118 کنال 12 مرلے اور پیکیج تھری کیلئے 526 کنال 10 مرلے اور پیکیج 4 کیلئے 205 کنال اراضی حاصل کی جائیگی۔ ٹرین کو بجلی فراہمی کیلئے ایک گرڈ سٹیشن شاہ نور اور دوسرا انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب بنایا جائیگاجس کی لاگت 12ارب روپے آئے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں