200ارب روپے اورنج ٹرین کی بجائے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے تو عوام خوشحال ہوتی،میاں محمودالرشید
صوبہ ترقی کرتا لیکن بدقسمتی سے حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی
جمعرات 14 جنوری 2016 20:03
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ200ارب روپے اورنج ٹرین کی بجائے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے تو عوام خوشحال ہوتی،صوبہ ترقی کرتا لیکن بدقسمتی سے حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوبرجی چوک میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
محمودالرشید نے کہا کہ نانا کی دکان پر دادا کی فاتحہ۔۔۔مال مفت دل بے رحم۔۔۔ انہوں نے اورنج ٹرین منصوبے پر اپنے تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کیلئے160ارب کے قرضے20سال تک سود کے ساتھ عام کا خون چوستے رہیں گے،ہر شخص پر تقربنا سوا لاکھ روپے کا قرض ہوگا، مہنگے قرضے لینے والی تجربہ کار حکومت کی غلطی کا خمیازہ غریب عوام بھگتے گی۔(جاری ہے)
محموالرشید نے کہا کہ لکشمی چوک، جین مندر، لاہور ہوٹل، میکلوڈ روڈ اور چمڑہ منڈی سمیت دیگر تجارتی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کروڑں روپے کے نقصان کا ازالہ کون کریگا،دیہاڑی دار طبقہ کہا ں جائیگا،جن گھرں کے چولہے ٹھندے ہونگے انکو روٹی کون دیگا،صرف جین مندر پر200خاندان بے گھر ہونگے۔
یہ کیسا منصوبہ ہے جس میں لاکھوں لوگوں کو جبری طور پربے گھر کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منصوبہ مفاد عامہ نہیں نقصان عامہ کا ہے اور صرف مسلم لیگ ن فائدہ اٹھائے گی، عوام ہمیشہ کی طرح خسارے میں رہے گی۔ انہوں نے کہامنصوبہ ملکی اور غیر ملکی قوانین کے برعکس ہے۔25 کے قریب ثقافتی وتاریخی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے،گڈ گورننس کے تصور کو زبح کر دیا گیا،due procesessکو follow نہیں کیا گیا۔ محمودالرشید نے مزیدکہا کہ درخت بھی جاندار ہیں اورمیرے پنجاب کے درحتوں کو قتل کیا جا رہا ہے ،منصوبے کے باعث کٹنے والے درختوں سے ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھے گی،گنجان علاقوں میں کینسر، دمہ اور سانس کے امراض پھیلیں گے،مزارات اقلیتی عبادت گاہیں متاثر ہونگی،جس سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا امیج خراب ہوگا،منصوبہ پیلی ٹیکسی اور تندور کی طرح کم عمر اور نا پختہ ثابت ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام اور ان تاجروں کا ضرور سوچے جو اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے کم سے کم نقصان کیلئے اورنج ٹرین کا روٹ تبدیل کیا جائے اور متاثرین کو بروقت ادائیگی کی جائےلاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
pجی ایس پی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ کے دن 2 کی جھلکیاں
dایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3املاک مسمار
qملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
wبیساکھی تقریب کا انعقاد آج منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا
گ*لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم