لاہور ہائیکورٹ ، جاوید اقبال کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری ، جواب طلب

جمعرات 14 جنوری 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے چئیرمین وفاقی انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل جاوید اقبال کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی.درخواست گزار عبدالقدوس مغل نے عدالت کو بتایاکہ قوانین کے تحت چئیرمین انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل کے عہدے کے لئے کم ازکم تعلیمی قابلیت مقرر ہے. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیاسی بنیادوں پر میرٹ کے برعکس اس عہدے پر تعینات کیا.انہوں نے کہا کہ کم تعلیم یافتہ کم تجربہ کار اور میرٹ کے برعکس تعیناتی قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی واضح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وفاقی انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹربیونل کے چئیرمین جاوید اقبال کی میرٹ کے برعکس تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں