مضبوط سیاسی جماعتیں ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں ،پی ٹی آئی کو زیادہ عوامی پذیرائی ملے گی ‘عبدالعلیم خان
انٹرا پارٹی الیکشن تحریک انصاف کا امتیاز ہیں ،پارٹی کے مفاد میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ‘پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب
جمعرات 14 جنوری 2016 20:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حقیقی معنوں میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں میں جمہوری کلچر کا فروغ ہے ،انٹرا پارٹی الیکشن کا بنیادی سے لے مرکزی سطح تک انعقاد تحریک انصاف کا امتیاز ہے ،مستقبل میں پی ٹی آئی کو زیادہ عوامی پذیرائی ملے گی ہم نے ماضی کے تجربات سے سیکھا ہے اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔
عبدالعلیم خان نے انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے منعقدہ پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 3برسوں کی سیاسی جدوجہد تحریک انصاف کا عظیم سیاسی سرمایہ ہے جس میں پارٹی ورکر سے لے کر چیئرمین تک ہر کسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی نے لونگ مارچ سے لے کر دھرنوں اور شٹ ڈاؤن جیسے کامیاب معرکے سر کیے ۔(جاری ہے)
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں بھی حکومت کے ناکو ں چنے چبوائے اور پارٹی کارکن ہر امتحان میں سرخرو ہوئے انہوں نے بطور صدر ضلع لاہور اپنی کارکردگی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا ۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے انٹرا پارٹی الیکشن کے طریقہ کار کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ہی ملک و قوم کا مستقبل ہے اور پارٹی کو عبدالعلیم خان جیسی فعال اور متحرک قیادت کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں میاں اسلم اقبال ،میاں حامد معراج ،جمشید اقبال چیمہ،سردار کامل عمر منشاء سندھو ،میاں جاوید علی اور فرخ جاوید مون بھی شریک تھے ۔عبدالعلیم خان نے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی اور پہلے مرحلے میں پارٹی ممبر شپ یقینی بنانے کیلئے اہم امور پر غور و خوض کیا گیاجبکہ شعبہ خواتین کے حوالے سے بھی پارٹی الیکشن کے امور پر زیر بحث آئے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار