وزیراعلیٰ کالوہاری گیٹ کے علاقے میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان

پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو 5,5لاکھ روپے مالی امداد دی جائیگی

جمعرات 14 جنوری 2016 21:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لوہاری گیٹ کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 5,5لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آتشزدگی کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اورافسوس ہوا ہے اورمیں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں