خدارسیاستدان ا اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہ بنائے‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان

جمعرات 14 جنوری 2016 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ خدارسیاستدان ا اقتصادی راہداری کو کالا باغ ڈیم نہ بنائے ‘ اقتصادی راہداری پر انتشار قومی بدقسمتی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ چین پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانا چاہتا ہے اور ہم اس پر سیاست کررہے ہیں، منصوبے کو بہترین قرار دینے والے اے پی سی میں اپنے فیصلے سے مکر جاتے ہیں ، اقتصادی راہداری پر انتشار قومی بدقسمتی ہے جس کی ذمہ دار حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہیں،جرمنی اور فرانس اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں