لاہور کے جناح ہسپتال میں فائرنگ کے ایک دن بعد ڈاکٹر زکی ہڑتال

جمعرات 14 جنوری 2016 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) لاہور کے جناح ہسپتال میں فائرنگ کے ایک دن بعد ڈاکٹر زکی ہڑتال ‘حکومت سے سیکیورٹی یقینی بنانے ، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہورکے جناح ہسپتال میں فائرنگ کے ایک روز بعد بھی ڈاکٹروں نے ہڑتال کی ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں میڈیا ہو یا کوئی اور اسے تو جناح ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہیں لیکن ایک شہری پستول لے کر دھندناتا ہوا ہسپتال جا پہنچا اور فائرنگ کر کے اپنے مخالف کو زخمی کر دیا نہ کسی گارڈ نے روکا نہ کسی سیکورٹی والے۔

ہسپتال انتظامیہ کی اپنی ہی غلطی کے باعث ہونے والے اس واقعہ کے بعد اسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے خود ہی ہڑتال کر ڈالی۔ہسپتال میں کوئی کام نہیں ہوا نہ ہی کسی مریض کو دیکھا گیا ،بلکہ ہسپتال کی ایمرجنسی، او پی ڈی اور سرجیکل میں کام بھی بند رہے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں