منگلا ڈیم کے پیداواری یونٹ میں فنی خرابی، پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی بند ہوگئی

جمعہ 15 جنوری 2016 11:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) منگلا ڈیم کے پیداواری یونٹ میں فنی خرابی، اسلام آباد، لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔منگلا ڈیم کے پیداواری یونٹ میں فنی خرابی سے مین ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

مین ٹرانسمیشن سسٹم بیٹھ جانے سے اسلام آباد، لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بجلی کی ترسیل بند ہو گئی۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق تکنیکی خرابی دور ہونے میں 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی انہی دنوں میں جب دھندآئی تو ایسی فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں