پی ایس ایل :پی سی بی نے جیسن ہولڈر کے متبادل دو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

جمعہ 15 جنوری 2016 12:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) ویسٹ انڈین ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان جیسن ہولڈر کو بورڈ کی جانب سے این او سی نہ دیے جانے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ان کے متبادل دو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔پی ایس ایل نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر کہا کہ ویسٹ انڈین کپتان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکن آل راوٴنڈر تھیسارا پریرا اور انگلینڈ کے فاسٹ باوٴلر جیڈ ڈرن بیک کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)


خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔بورڈ کا موقف تھا کہ ہولڈر کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ہیں جنہیں پہلے ویسٹ انڈیز کرکٹ کو ترجیح دینا ہوگی۔بورڈ کے سربراہ مائیکل مرہیڈ کا کہنا تھا کہ جن تاریخوں میں پی ایس ایل کا انعقاد ہورہا ہے ان ہی تاریخوں میں قومی ون ڈے کپ کا بھی انعقاد ہوگا اس لیے ہولڈر کو این او سی جاری نہیں کیا جاسکتا۔4 سے 23 فروری کے درمیان کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے نامور کھلاڑی 24 میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں