عبدالرزاق سمیت 6کرکٹرز ریٹائرڈ،ماسٹر چیمپئنز لیگ کھیلنے کی اجازت

جمعہ 15 جنوری 2016 12:57

عبدالرزاق سمیت 6کرکٹرز ریٹائرڈ،ماسٹر چیمپئنز لیگ کھیلنے کی اجازت

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبدالرزاق سمیت 6 کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کے بعد ماسٹرچیمپئنز لیگ کھیلنے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ریٹائرڈ کرکٹرز پر مشتمل ماسٹرز چیمپئنز لیگ 28 جنوری سے یو اے ای میں کھیلی جائیگی ،پی سی بی نے لیگ میں شرکت لینے والے کرکٹرز کیلئے شرط رکھی تھی کہ وہ پہلے انٹرنیشنل کرکٹ سے تحریری طور پر ریٹائرمنٹ لیں اسکے بعد ہی بورڈ انہیں این او سی جاری کرے گا۔محمد خلیل ، عبدالرزاق ، سلیم الہی ، رانا نوید الحسن، یاسر حمید اور ہمایوں فرحت نے پی سی بی کو ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے ا آگاہ کر دیا ، جس پر بورڈ نے انہیں ایم سی ایل کھیلنے کیلئے این او سی جاری کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں