مسعود اظہر کو تفتیش کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے ‘ثبوت ملنے کی صورت میں گرفتار کیا جائیگا ‘رانا ثناء اللہ

صوبائی وزیر کی پنجاب میں رینجرز کو کسی بڑے آپریشن کے لیے ذمہ داری دینے کی خبروں کی تردید

جمعہ 15 جنوری 2016 13:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم جیشِ محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو تفتیش کیلئے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ مسعود اظہر کو تحویل یا حفاظتی تحویل میں تفتیش کیلئے لیا گیا ہے اور ثبوت ملنے کی صورت میں ہی انھیں گرفتار کیا جائے گاصوبائی وزیرقانون نے بتایا کہ نہ تو کوئی گرفتاری ہوئی ہے اور ہی دفتر سیل ہوئے ہیں حکومت نے صرف سیالکوٹ اور بہاولپور میں مولانا مسعود اظہار کے بھائی عبدالروٴف کے مدارس کو شک کی بنیاد پر بند کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو تفتیش کے لیے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔ انھوں نے تصدیق کی کہ مولانا مسعود اظہر کو محکمہ انسداد دہشت گردی نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔صوبائی وزیر قانون نے ان خبروں کی تردید بھی کی کہ پنجاب میں رینجرز کو کسی بڑے آپریشن کے لیے ذمہ داری دی جا رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں