پنجاب حکومت کا ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ناقص کارکردگی کے حامل لاء افسران کو نکالنے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عدالتوں میں حکومتی موقف درست انداز میں پیش نہ کرنے پر ناراض ہیں ‘ ذرائع نجی ٹی وی

جمعہ 15 جنوری 2016 14:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ناقص کارکردگی کے حامل لاء افسران کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف عدالتوں میں حکومتی موقف درست انداز میں پیش نہ کرنے پر ناراض ہیں جس کے باعث ایڈووکیٹ جنرل آفس کے ناقص کارکردگی کے حامل لاء افسران کو نکالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری قانون کو فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے محکمہ قانون پنجاب نے بھی نااہل لاء افسران کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس کے 10لاء افسران کو فارغ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں