آل راوٴنڈر یاسر عرفات اے کرکٹ میں چار سو وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے ساتویں بالر بن گئے

جمعہ 15 جنوری 2016 14:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) آل راوٴنڈر یاسر عرفات لسٹ اے کرکٹ میں چار سو وکٹیں مکمل کرنے والے پاکستان کے ساتویں بالر بن گئے۔ 33سالہ میڈیم پیسر نے قومی ون ڈے کپ میں راولپنڈی کی نمائندگی کرتے ہوئے خان ریسرچ لیبارٹری کے بیٹسمین امام الحق کو آوٴٹ کرکے انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی تعداد 401 کرلی۔

(جاری ہے)

یاسرعرفات نے اب تک 252لسٹ اے میچوں میں 22.74 کی بالنگ اوسط سے 401وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جس میں 15مرتبہ اننگز میں چاروکٹیں اور آٹھ مرتبہ اننگز میں پانچ یا اس سے زائد شکار شامل ہیں۔ لسٹ اے کرکٹ میں ان کی بہترین بالنگ پرفارمنس 24رنز دے کر چھ وکٹیں ہیں۔ وسیم اکرم 881، وقار یونس 674، شاہد آفریدی 509، عمران خان 507، ثقلین مشتا ق 478 اور مشتاق احمد 461 وکٹیں لے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں