مقامی طور پر معیاری فلمسازی کے لیے سینما ما لکان بھی سرمایہ کاری کریں‘شاہد ظہور

جمعہ 15 جنوری 2016 15:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء)ہدایت کارشاہد ظہور نے کہا ہے کہ مقامی طور پر معیاری فلمسازی کے لیے سینما ما لکان بھی سرمایہ کاری کریں۔بھارتی فلموں کی نمائش کیلئے سینما مالکان مزید سینما بنانے کے ساتھ مقامی طور پر بھی نئی فلمیں بنائیں تاکہ بحران کا خاتمہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں چوہدری اسماعیل(مرحوم)ایورنیو اور شباب اسٹوڈیو ز کے مالکان اپنی ذاتی فلمیں بنا کر انڈسٹری کی بہتری کے لیے کام کیا کرتے تھے مگر اب سینما مالکان قیمتی زرمبادلہ بیرون ممالک بھیج کر ذاتی فلمیں نہیں بنا رہے ہیں ،لہذا سینما مالکان خود بھی فلمسازی شروع کریں۔ اس طرح فلم انڈسٹری میں بہتری کے آثار پیدا ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں