بھارت اگر پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے تو اسے کشمیر سے اپنی فوج کو نکالنا ہوگاحکومت پاکستان دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پرحملے کیخلاف بھارت سے سخت احتجاج کرے‘بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی دوستی کاجواب انتہاپسندی سے دیا
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد
جمعہ 15 جنوری 2016 19:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے نئی دہلی میں پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کے دفتر پربجرنگ دل تنظیم کے انتہاپسند ہندوؤں کے حملے،تشدد اور توڑ پھوڑ پراپنے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اس معاملے پر بھارت سے سخت احتجاج کرے۔بھارت ایک طرف مذاکرات کاڈھونگ رچاکردنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتا ہے تودوسری جانب اس کی انتہا پسندی مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف عروج پرپہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ پٹھان کوٹ حملے پرہندوستان نے آسمان سر پراٹھایا ہوا ہے۔ممبئی حملے کی طرح پٹھان کوٹ واقعے میں بھی وہ پاکستان پرالزامات لگارہا ہے۔انڈیا میں پی آئی اے کے دفتر پرہونے والے افسوس ناک واقعے سے بھارت کی بدنیتی ثابت ہوگئی ہے کہ وہ پاکستان سے کشمیر سمیت اہم ایشوز پر جامع مذاکرات کرنے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔(جاری ہے)
ماضی کاتجربہ بھی یہی بتاتا ہے کہ ہندوستان ہمیشہ مختلف حیلے اور بہانوں سے مسئلہ کشمیر پربامقصد مذاکرات سے پہلوتہی کرتا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان اور کراچی میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت پاکستان نے امریکی حکام اور اقوام متحدہ کوکچھ عرصہ پہلے پیش کئے تھے اب حکومت پاکستان بھی یہ مطالبہ کرے کہ بھارت بلوچستان اور کرچی میں مداخلت کرنے والی اس کی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ کے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کرے اورسانحہ پشاور،کراچی ائیر پورٹ واقعہ اور سانحہ واہگہ بارڈرسمیت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے مرتکب ملزموں کوپاکستان کے حوالے کرے۔اسی طرح دہلی میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ کرنے والوں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔میاں مقصود احمد نے مزید کہاکہ انڈیا نے ہمیشہ پاکستان کی طرف سے دوستی کاجواب انتہاپسندی سے دیا ہے۔پاکستان کے عوام بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اسے اپنے پاکستان دشمن طرزعمل کوتبدیلی کرنا ہوگا۔اگر بھارت پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات میں مخلص ہے تو پھر اسے کشمیر سے اپنی سات لاکھ فوج کو نکالنا چاہئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوحق خود ارادیت دینا چاہئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پرویز الہی ٰکیخلاف دو مختلف مقدمات میں ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی،سماعت دو مئی تک ملتوی
پراسیکیوشن دفتر میں کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر دو کلرکوںکو ایک ایک سال سروس ضبطی کی سزا
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
احتساب عدالت،بدعنوانی ریفرنس میں گرفتار شریک ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور، ملزم کو رہا کرنے ..
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کیخلاف کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی
عمران ریاض کے کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر نیب کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب
پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواست، وفاقی و صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے جواب طلب
ڈی جی نیب بن کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کے کیس میں شریک ملزم محمد رضوان کی درخواست ضمانت منظور
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بجٹ، مراعات وادارہ جاتی معلومات کی عدم فراہمی کے کیس کی سماعت ملتوی
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ،سپیشل افراد کیلئے ہمت کارڈ وبیت المال کیلئے نگہبان کارڈ جاری ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات