دہشتگردی کا خطرہ ،پولیس کی طرف سے نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

اہم سرکاری و نجی عمارتوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ،داخلی ، خارجی راستوں پر ہر آنے جانیوالی گاڑی کی جامع چیکنگ کا سلسلہ شروع

جمعہ 15 جنوری 2016 20:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) حساس اداروں کی طرف سے دہشتگردی کے خطرات کے الرٹ کے بعد نماز جمعہ انتہائی سخت سکیورٹی میں ادا کی گئی ، اہم سرکاری و نجی خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عمارتوں کی سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ۔ ذرائع کے مطابق قانون نا فذ کرنے والے اداروں کی طرف سے دہشتگردی کے خطرات کے تناظر میں الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ پولیس کی طرف سے حساس مساجد ، امام بارگاہوں کے اطراف میں گزرنے والی شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا جبکہ نمازیوں کو تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔ علاوہ ازیں اہم سرکاری و نجی عمارتوں خصوصاً قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والی سے مکمل جانچ پڑتا ل کی جارہی ہے۔ بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر کے گاڑیوں کی جامع چیکنگ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں