جنوبی پنجاب دہشتگردوں کا سب سے بڑا گڑھ ہے۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے‘صاحبزادہ حامدر ضا
بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ہندو جنونیت کا بد ترین مظاہرہ ہے، بھارتی حکومت ملک میں ہندو دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائے
جمعہ 15 جنوری 2016 20:18
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب دہشتگردوں کا سب سے بڑا گڑھ ہے، پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی ضرورت ہے، مسلم لیگ( ن) کے کالعد م تنظیموں کے ساتھ نظریاتی رشتے ہیں، داعش بھی پنجاب سے جنم لے رہی ہے، بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ ہندو جنونیت کا بد ترین مظاہرہ ہے، بھارتی حکومت ملک میں ہندو دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائے، انڈونیشیا اور ترکی میں بم دھماکے قابل مذمت ہیں، دنیا میں دہشتگردی کی نئی لہر تشویشناک ہے، پنجاب میں رینجرز کو کراچی والے اختیارات دیئے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار مدینہ میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہندو انتہا پسندی خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔ ملک قرضوں پر چل رہا ہے۔ پاکستانی حکومت نے بھارتی دہشتگردی کوعالمی سطح پر بے نقاب نہیں کیا ۔ حکومت قوم کو بتائے کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے باوجود جیش محمد کے خلاف کاروائی میں تاخیر کیوں کی گئی۔
پاکستان کے مثبت رویے کے بعد اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے۔ پاک بھارت مذاکرات کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کیا جائے۔ پنجاب حکومت دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف حکومت کے پاس کو ئی فکری بیانیہ نہیں ۔پنجاب میں دہشتگردوں پر قابو پانا پولیس کے بس کی بات نہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں رینجرز کاآپریشن ضروری ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت مودی کو پیش کریں۔ دہشتگرد اور ن کے مددگار ملک کے غدار ہیں۔ داعش اور القاعدہ کے لوگ اسلام کے باغی ہیں۔ جہاد کے نام پر مسلم نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ علماء کنونشن سے مفتی محمد حسیب قادری ،صاحبزادہ مطلوب رضا ، مولانا غلام سرور حیدری ، مفتی محمد حسین صدیقی نے بھی خطاب کیا ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی، تحفظ شدہ پرندوں کی بڑی تعداد برآمد
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
کیڈٹ کالج پنجگورکے طلبہ کا آرمی میوزیم لاہور کا دورہ
پی آر اے کی کارروائی،11ملین سے زائد کا ٹیکس ادا نہ کرنے پر تین مین پاور ریکروٹمنٹ ایجنٹس کے دفاتر سیل ..
جعفر ایکسپریس کی بوگی میں ہاٹ ایکسل کی وجہ سے دھواں بھر گیا
برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ ،چیئرپرسن سارہ احمد سے ..
ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے‘ رانا سکندر حیات
مولانا ادریس چنیوٹی کے انتقال پر جے یو آئی( س) کا اظہار تعزیت
اتحادی حکومت کسانوںکامعاشی قتل عام بند کرے ‘ سنی علما کونسل
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال