عمران خان دوسروں کو سادگی کا درس دینے کی ٖبجائے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی پلائیں،پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی

جمعہ 15 جنوری 2016 21:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان دوسروں کو سادگی کا درس دینے کی ٖبجائے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ کو پیٹ کے کیڑوں کی دوائی پلائیں کیونکہ وہ چھ ماہ میں اڑھائی کروڑ روپے چائے، پانی اور گفٹ کی مد میں چَٹ کر گئے ہیں اور ابھی بھی اُن کا پیٹ نہیں بڑھا اور کہہ رہے ہیں کہ ماضی کی نسبت کم خرچ کئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ شاہ خرچیاں سادگی ہیں تو سادگی کا اﷲ ہی حافظ۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کچھ ڈیلیور نہیں کر پائی عمران خان کا دوسروں پر تنقید کر نا وطیرہ بن گیا ہے لیکن خیبر پختونخواہ کے عوام کے حالات باتوں سے نہیں عملی اقدامات سے حل ہوں گے۔ سادگی کادرس دینے والوں کو پہلے خود پہل کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اخراجات صرف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے ہیں اس کے علاوہ سیکرٹریوں اور ڈپٹی کمیشنرز نے بھی خوب ہاتھ صاف کئے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں