لاہور پولیس کی کاروائی ناجائز اسلحہ کی فراہمی میں ملوث 8سمگلر گرفتار کروڑوں روپے مالیت کا اسلحہ برآمد
ملزمان درہ آدم خیل کے علاوہ کے پی کے اور فاٹا کے مختلف علاقوں سے اسلحہ لاہور لاتے تھے‘کیپٹن (ر) محمد امین وینس ابھی تک پولیس تمام آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہے اگر ضرورت پیش آئی تو رینجرز کو بلانے یا نہ بلانے کے بارے میں سوچا جائے گا‘سی سی پی لاہو ر
جمعہ 15 جنوری 2016 22:34
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء ) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ لاہور پولیس نے نیشنل ایکشن پروگرام کے دوران جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کو ناجائز اسلحہ کی فراہمی میں ملوث اسلحہ کے 8سمگلروں کو گرفتار کر کے ان سے کروڑوں روپے مالیت کی 130رائفلیں، بندوقیں،120موزر وپستول اور 40ہزار گولیاں و کارتوس برآمد کر لیے ہیں، سی آئی اے پولیس نے قریباً ایک ماہ قبل جو اسلحہ کے سمگلر گرفتار کیے تھے ان ملزمان کی نشاندہی پر ماڈل ٹاؤن اور اے وی ایل ایس پولیس نے مشترکہ طور پر مختلف ریڈز کر کے درہ آدم خیل سے اسلحہ لاہور لا کر سماج دشمن عناصر کو فروخت کرنے والے ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کاروائی کی۔
یہ بات اُنہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔(جاری ہے)
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان درہ آدم خیل کے علاوہ کے پی کے اور فاٹا کے مختلف علاقوں سے اسلحہ لاہور لاتے تھے۔ گرفتار ملزمان حاجی خان، سحر گل، مبشر حسین، زہیب، رانا عادل، شاہ زولا، دلاور اور صابر رحمان وغیرہ اسلحہ کے سمگلر ہیں جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا۔ اُنہوں نے بتایا کہ ملزموں سے تفتیش جاری ہے جن سے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔
صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ۔اُنہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت ناجائز اسلحہ کے خلاف پولیس شب و روز کوشاں ہے اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران پولیس کو سماج دشمن اور جرائم پیشہ افراد کو اسلحہ کی فراہمی میں ملوث ریکٹ کے خلاف کامیابی ملی ہے اور اُمید ہے کہ تفتیش کے دوران گرفتار ملزموں سے مزید اہم معلومات بھی ملیں گی جن کی مدد سے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے میں مدد ملے گی۔جیش محمد کے خلاف لاہور میں کسی کاروائی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں جیش محمد کے نیٹ ورک کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں ملی اور اگر کوئی اطلاع ملی تو بھر پور کاروائی کی جائے گی۔لاہور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران رینجرز بلانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ۔اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک پولیس تمام آپریشنز کی نگرانی کر رہی ہے لیکن اگر ضرورت پیش آئی تو رینجرز کو بلانے یا نہ بلانے کے بارے میں سوچا جائے گا۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو