پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے

ہفتہ 16 جنوری 2016 11:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے جما لئے، رحیم یار خان میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں،صادق آباد میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی، پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کی چادر تن گئی، ملتان ایئر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا،کئی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں، رحیم یار خان میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں، صادق آباد میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی۔

(جاری ہے)

بہاولپور شہر اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے متعدد مقامات پر حد نگاہ صفر ہے،موٹر وے حکام کے مطابق لودھراں سے چنی گوٹھ تک قومی شاہراہ شدید دھند کی لیپٹ میں اور ساہیوال، دنیا پور، چیچہ وطنی ، خانیوال، لودھراں ،بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے،شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں