اداکارہ عینی طاہرہ نئی فلم میں پہلی مرتبہ ڈبل رول میں نظر آئیں گی

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:33

اداکارہ عینی طاہرہ نئی فلم میں پہلی مرتبہ ڈبل رول میں نظر آئیں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) اداکارہ عینی طاہرہ نئی فلم میں پہلی مرتبہ ڈبل رول ادا کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق عینی طاہرہ اپنی نئی فلم ” ٹرسٹ ان لیو “ میں ڈبل رول ادا کر رہی ہیں جس میں ایک کریکٹر میں وہ بڑی معصوم اور شریف دکھائی دیتی ہیں جبکہ دوسرے کریکٹر میں وہ بولڈ قسم کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ روز لاہور میں سبزازار کے علاقے میں کی گئی جس میں عینی طاہرہ نے خوبصورتی کے ساتھ اپنے سین کی عکسبند ی کروائی ۔ فلم میں عینی طاہرہ کے مد مقابل ہیرو کا کردار نوید رضا ادا کر رہے ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ تسلسل سے جاری ہے اور اس کو جلد از جلد مکمل کر لیا جائیگا ۔ فلم کے ہدایتکار نوید رضا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں