عمران خان نے شفاف بنیادوں پر انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے عملی اقدام کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا ‘ جمشید چیمہ

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے انٹرا پارٹی انتخابات کی خامیوں کو تسلیم کرنے کے بعد دوبارہ شفاف بنیادوں پر انتخابات کیلئے عملی اقدام کر کے تاریخ میں اپنا نام درج کرالیا ہے،انشا اللہ وہ وقت آئے گا جب(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے کارکن اپنی قیادت کو بھی تحریک انصاف کی تقلید کرنے پر مجبور کر دیں گے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی جماعتوں میں کئی دہائیوں سے بادشاہت قائم رکھنے والوں کو ہرگز گوارہ نہیں کہ کوئی ان کے مد مقابل انتخاب لڑے اسی لئے تحریک انصاف کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے لیکن عمران خان اپنے عزم سے اس مرحلے کو کامیابی سے مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات سے تحریک انصاف ایک قوت بن کر ابھرے گی اور انشا اللہ اس کے آئندہ عام انتخابات میں بھی مثبت نتائج برآمد ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انٹرا پارٹی انتخابات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں ۔انٹرا پارٹی انتخابات سے جمہوریت کو مضبوط بنیاد میسر آئے گی ۔ جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ پارٹی کی رکنیت سازی اور انٹرا پارٹی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں