پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے

ہفتہ 16 جنوری 2016 12:54

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ویزے مل گئے،پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی روانگی آخری لمحات تک خدشات کا شکار رہی، حکومتی کلیئرنس لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے پی سی بی نے فنڈز جاری کرنے سے انکار کر دیا جبکہ ویزوں کا اجراء بھی تاخیر کا شکار رہا، اب دونوں مسائل حل ہو چکے، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ نے بتایا کہ پاکستان بلائنڈ ٹیم ہفتے کو واہگہ کے راستے بھارت پہنچ کر امرتسر سے کوچی جائے گی جہا ں 17 جنوری کو بلائنڈ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں