یہ ہے پاکستان۔۔۔۔۔لاہور میں‌ موجود ایک ایسی دکان جو بھروسے پر چلتی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 جنوری 2016 13:32

یہ ہے پاکستان۔۔۔۔۔لاہور میں‌ موجود ایک ایسی دکان جو بھروسے پر چلتی ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جنوری 2016ء) : لاہور کے علاقہ گلبرگ میں ایک ایسی سبزی کی دُکان موجود ہے جو محض بھروسے پر قائم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ میں ایک ایسی سبزی کی دۃکان موجود ہے جو باقی تمام دُکانیں بند ہونے کے بعد بھی کھُلی رہتی ہے اور اپنے خریداروں کو 24 گھنٹے سروس فراہم کرتی ہے۔ لیکن دلچسپ اور حیران کُن بات یہ ہے کہ اس دُکان پر کوئی بھی مالک یا ورکر موجود نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

خریدار آتے ہیں اور اپنی مطلوبہ سبزی مطلوبہ مقدار میں تول کر بل پر درج کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں . جبکہ صبح ہونے پر اس کے مالک کو خریدی گئی سبزی کی رقم ادا کر دیتے ہیں ۔ ایک شخص نے دُکان کے مالک سے متعلق بتایا کہ وہ یی سب اپنے خریداروں اور ہمسایوں کو سہولت کی فراہمی کے لیے ایسا کرتا ہے۔ اس دُکان میں کوئی قواعد و قوانین نہیں ہیں جبکہ حیران کُن بات یہ ہے کہ اس دکان پر تاحال کسی چوری کی بھی اطلاع نہیں ملی۔ یہ سب لوگوں کے آپسی اعتماد کے باعث ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں