لاہور میں مزید 36 مریضوں میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ‘متاثرہ افرادکی تعداد95ہوگئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 جنوری۔2015ء) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 36 نئے مریضوں میں سوائن فلو کے وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نئے کیس سامنے آنے سے تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اب تک سامنے آنے والے سوائن فلو کے مریضوں کی کل تعداد 95 ہو گئی جب کہ اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11تک جا پہنچی ہے۔ اِس کی علامات بھی عام انفلوئنزا کی طرح ہیں یعنی بخار، تھکاوٹ کا احساس، کھانے پینے سے دل اْچاٹ ہو جانا اور کھانسی جبکہ کچھ مریضوں کو زکام بھی ہو جاتا ہے یا گلے میں درد اور متلی بھی ہونے لگتی ہے تاہم عام انفلوئنزا کے باعث سوائن فلو میں پیچس اور متلی کی کیفیات زیادہ شدید ہو سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں