کرکٹ بعض کھلاڑیوں کیلئے موت کا کھیل بھی ثابت ہوا ،2پاکستانی کرکٹرز بھی شامل
ہفتہ 16 جنوری 2016 14:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) دنیائے کرکٹ میں ایسے کرکٹرز بھی ہیں جنہوں نے کرکٹ میچ کے دوران ہی اپنی موت کو گلے لگایا ،کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک خطرناک کھیل بھی ہے ہمیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ اب تک نا جانے کتنے لوگ اس کھیل کو کھیلتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے فل ہیوز حال میں ہی اس خطر ناک گیند کا شکار بنا ہے، گْدّی اور کان کے درمیان لگنے والی ایک گیند نے ان کی جان لے لی جنوبی افریقہ کے ”ڈیرن رینڈال“ فرسٹ کلاس کرکٹر تھے وہ ایک لیگ میچ میں پل شاٹ کھیلتے ہوئے سر کی جانب گیند لگنے کی وجہ سے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔
پاکستانی کرکٹر ”وسیم حسن راجہ“ بھی اس خطر ناک کھیل کا شکار ہوگئے انہوں نے پاکستان کے لئے چوّن ون ڈے اور ستاون ٹیسٹ میچز کھیلے وہ انگلش کاوٴنٹی میں سرے کی نمائندگی کر رہے تھے کہ اچانک دل کا دورا پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔(جاری ہے)
”رمن لامبا“ایک بھارتی کرکٹر تھے جو دہلی کی نمائندگی کرتے تھے وہ بنگلا دیش میں لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے قوما میں گئے اور پھر ان کی موت واقع ہوگئی۔
”ایئن فولے“یہ ایک انگلش کر کٹرتھے اور لنکاشائر کی نمائندگی کرتے تھے ایک میچ کے دوران کھیلتے ہوئے گیند ان کی آنکھ پر لگی ان کو اسپتال منتقل کیا گیا کچھ دیر بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ انہیں دل کا دورا پڑا ہے اور وہ انتقال کر چکے ہیں۔”ولف سلیک“ایک انگلش کرکٹر تھے اور مڈل سکس کی نمائندگی کرتے تھے ایک دن بیٹنگ کرتے ہوئے اچانک دل کا دورا پڑا اور دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔”عبد العزیز“یہ ایک پاکستانی کرکٹر تھے اور دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپنگ بھی کرتے تھے انیس سو انسٹھ کے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک آف اسپنر کی گیند دل پر لگنے سے موت کا شکار ہوگئے۔”اینڈی ڈکاٹ“یہ انگلینڈ کے کرکٹر ہونے کے ساتھ فٹبالر بھی تھے انہوں نے اپنے کریئر میں باون سنچریاں بنا رکھی ہیں ،ڈکاٹ وسڈن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں،لارڈز کے میدان میں کھیلتے ہوئے اچانک دل کا دورا پڑنے سے دم توڑ گئے۔”جارج سمرس“یہ بھی ایک انگلش کرکٹر تھے اور ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کرتے تھے ایک میچ کے دوران ایک فاسٹ بولر کی گیند سیدھی ان کے سر پر جا لگی اور ان کی موت واقع ہوگئی۔”جیسپر وینال“یہ بھی انگلینڈ کے ہی کرکٹر تھے ان کے ساتھ ایک انوکھا واقعہ ہوا تھا بیٹسمین نے جب شاٹ کھیلا تو یہ بالکل قریب فیلڈنگ کر رہے تھے ،بیٹسمین نے کیچ ان کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تو بچنے کے لئے گیند کو مارنا چاہا اور دوبارہ بلّا گھمایا جو سیدھا ان کے ماتھے پر جا لگا انہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور وہ اس واقعے کے تیرہ دن بعد دم توڑ گئے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ