سانحہ ماڈل ٹاون مقدمے میں نامزدعوامی تحریک کےملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے اور عدالتی کاروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری۔2016ء) سانحہ ماڈل ٹاون مقدمے میں نامزدعوامی تحریک کےملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے اور عدالتی کاروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست عوامی تحریک کےملزمان جواد حامد اور امتیاز حسین وغیرہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلی ایف آئی آرمیں نامزدملزمان پر فرد جرم قوانین کے برعکس عائد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بدنیتی کا ثبوت دیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون واقعہ کے دو مقدمات درج کر رکھے ہیں،،،،جبکہ قوانین کے تحت ایک ہی الزام کے تحت ملزمان کا دو مختلف عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جا سکتا۔ملزمان کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ فراہم کئے بغیر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی،،جس پر ملزمان کا عدالتی کاروائی سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزمان پر جاری کی گئی فرد جرم کالعدم قرار دی جائے۔دہشت گردی لاہور کی عدالت عوامی تحریک کی جانب سے دائر اسی نوعیت کی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں