> لاہور کی سیشن عدالت نے اجتماعی زیادتی کے الزام میں گرفتار آٹھ ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت بیس جنوری تک ملتوی کر دی ،،،عدالتی حکم کے باوجود آج بھی مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 16 جنوری 2016 15:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جنوری۔2016ء) > لاہور کی ایڈیشنل دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نجف شہزادی نے کیس کی سماعت کی۔عدالت کے روبرو ملزم عدنان ثنا اللہ,بلال وغیرہ کے وکلاء نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے ناکافی گواہوں اور شہادتوں کے باوجود ان کے خلاف اجتماعی زیادتی کا جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ انکی ڈی این اے رپورٹ میچ نہیں کی ،،، متاثرہ طالبہ نے براہ راست اپنے بیان میں انہیں نامزد نہیں کیا مگر اس کے باوجود تھانہ ریس کورس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملوث کر دیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔جس پر عدالت نے تھانہ ریس کورس کے ایس ایچ او کوریکارڈ پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بیس جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں