ایل ڈی اے ماڈل سکولز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف والدین کا شدید احتجاج

ہفتہ 16 جنوری 2016 16:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 جنوری۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں ایل ڈی اے ماڈل سکولز کی تنخواہوں میں اضافے کے خلاف والدین کا شدید احتجاج ‘حکو مت کے خلاف شدید نعر بازی کی گئی اور فوری اضافی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں والدین ایکشن کمیٹی کے زیر اہتما م ہونیوالے مظاہر ے میں شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر ایل ڈی اے کی جانب سے فیسوں میں37فیصد اضافے کے خلاف اور اضافہ واپس لینے کے حوالے سے نعرے درج تھے جبکہ شر کاء سڑک بلا ک کے حکومت اور چےئر مین ایل ڈی اے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے اس موقعہ پر شر کاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے رزگاری کی وجہ سے غر یبوں کو مشکلات کا سامنا ہے ان حالات میں فیسوں میں اضافی ظلم کی انتہااور غر یبوں کے بچوں کو تعلیم سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب فوری طور پر اس کا سخت نوٹس لیں اور فیسوں میں اضافے کی بجائے سستی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں