تیسرا نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

اپالو سپورٹس نے قذافی کلب کو 5 وکٹون سے ہرا دیا،وسیم راجہ مین آف دی میچ قرار پائے

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:21

تیسرا نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) ) تیسرے نذیر سینئر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ اپالو سپورٹس اور قذافی کلب کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا ۔ قذافی کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے۔ عمیر وحید نے 85، ندیم شہباز 55 اور ایم آفتاب نے 36 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے سلمان علی نے 3/54، وسیم راجہ 1/43، عرفان بٹ 1/45 اور شاہد رحمت نے 1/38 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 33 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ وسیم راجہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 رنز ناٹ آؤٹ ، آغا شمشیر علی 70 اور بلال ارشاد نے 43 رنز بنائے۔ قذافی کلب کی طرف سے ندیم شہباز نے 2/41، ارسلان ماجد 2/44 اور محبوب نے 1/38 وکٹ حاصل کی۔ رب نواز اور ریاض الدین نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے وسیم راجہ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں