لاہور،محنت کش کی بیوی نے گھریلو جھگڑے پر خودکشی کرلی

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) بادامی باغ کے علاقے کھوکھر روڈ کے رہائشی طیب نامی محنت کش کی بیوی نے عرصہ دراز سے میکے نہ جانے کی ضد پوری نہ ہونے پر گلے میں پھندہ لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں طیب نامی محنت کش روز مرہ دیہاڑی پر کام کرتا تھا اور اسکی روزانہ کی اجرت 300روپے تھی۔

(جاری ہے)

غریب ہونے کے باعث اپنی بیوی کو پسرور نہ بھجوا سکا۔ گذشتہ روز اسکی بیوی ماریہ بی بی جو کہ ایک بچی کی ماں بھی ہے نے میکے کے لئے صد کی تو اسکے شوہر نے کہا کہ ابھی اس کے پاس کرایہ کے لئے پیسے نہیں ہیں وہ روٹھ کر کمرے میں جاکر سو گئی۔ اس کی بچی کی رونے کی آواز سن کر جب طیب کے گھر والے اس کے کمرے میں پہنچے تو پنکھے سے لٹکی لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دیا۔ پولیس کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں