شدید دھند سے فلائیٹ آپریشن معطل ہونگے، ایئرپورٹ پر مدنظر صفر ہوگی

ہفتہ 16 جنوری 2016 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) شدید دھند سے فلائیٹ آپریشن معطل ہونگے۔ ایئرپورٹ پر مدنظر صفر ہوگی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دھند کی شدت کے باعث حدنگاہ صفر ہونے کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہوگئے۔ صبح پنجاب کے وسطحی جنوبی اور سند ھ کے بیشتر علاقوں کو دھند نے لپیٹ میں لے لیا۔ لاہور نیشنل ہائی وے اور موٹروے پر بھی شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔

(جاری ہے)

لاہور سے پنڈی، بھٹیاں موٹر وے پر حدنگاہ صفر ، نیشنل ہائی وے پر 20میٹر تک رہ گئی۔ پنجاب کے دیگر علاقوں ساہیوال، پتوکی، جھنگ، چنیوٹ، وہاڑی، لودھراں، کندیاں، چیچہ وطنی، بہاولپور ، ملتان سمیت سندھ کے علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ شدید دھند کے باعث رحیم یار خاں کی قومی شاہراہ پر 3گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں کئی افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ دھند کے باعث حادثات کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں انتہائی سست رفتاری کے باعث دفتری نظام متاثر ہوگیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں