رمشاخان اور ساحر علی بگا کے” قصیدہ بردہ شریف“ کو ہائی ٹیک میوزک نے ریلیز کردیا

ہفتہ 16 جنوری 2016 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء)معروف نعت خواں رمشا خان اور موسیقار ساحر علی بگا کے مشترکہ ریکارڈ کروائے ہوئے”قصیدہ بردہ شریف“ کو ہائی ٹیک میوزک نے ریلیز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ”قصیدہ بردہ شریف“ سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا جس نے ایک ہی دن میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی ویڈیو ڈائریکشن سلیم خان نے دی تھیں ایک ملاقات کے دوران رمشا خان نے بتایاکہ ان کی تین اور نعت مکمل ہوچکی ہیں جسے بہت جلد ریلیز کیا جائیگا۔

ایک سوال کے جواب میں رمشاخان نے بتایاکہ وہ بچپن سے ہی نعت خوانی کررہی ہیں ۔سکول اور کالج دور تک وہ نعت خوانی میں اول آتی رہی ہیں مگر اب وہ باقاعدہ پروفیشنل نعت خوان بننا چاہتی ہیں ان کے ساحر علی بگا کے ساتھ ریکارڈ کروائے گئے ”قصیدہ بردہ شریف“ کی کامیابی نے انہیں ایک نیا حوصلہ دیاہے جس نے ا ن کے اندر ایک نیا ولولہ بھردیاہے انشا ء اللہ بہت جلد وہ ایک نامور نعت خوان بن کر سامنے آئیں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں