وزیر اعظم محمد نوازشریف کی خواجہ احمد حسان کی رہائشگاہ آمد ،والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

ہفتہ 16 جنوری 2016 18:28

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ احمد حسان کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

وزیرا عظم محمد نواز شریف گزشتہ روز بغیر پروٹوکول جی او آر میں خواجہ احمد حسان کی رہائشگاہ پر گئے اور ان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز اور مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں