وزیراعلیٰ کا جسٹس خواجہ محمد شریف کے داماد اور جسٹس مسعود طارق کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 16 جنوری 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کے داماد اظہر حمید ایڈووکیٹ اور سپریم کورٹ کے جسٹس سردار مسعود طارق کے بھائی سردار اسحاق خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں