سندھ اسمبلی کا منظور کردہ کریمنل پراسیکویشن ترمیمی بل آئینی این آر او ہے ‘ تحریک عوامی حقوق

قانون اور جمہوریت کی آڑ میں کرپشن اور لوٹ ما ر کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے ‘ عظیم طارق ، امجد ایڈووکیٹ

ہفتہ 16 جنوری 2016 20:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) تحریکِ عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کا منظور کردہ کریمنل پراسیکویشن ترمیمی بل آئینی این آر او ہے ،سندھ حکومت نے پہلے رینجرز اختیارات میں توسیع کے حوالے سے روڑے اٹکائے اور اب کرپشن لوٹ مار اور مختلف جرائم میں ملوث افراد کے تحفظ کے لیے سندھ اسمبلی سے کالا قانون پاس کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مجوزہ قانون کے زریعے سندھ حکومت نے عدالت اور قانون پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے ۔سیکرٹری جنرل امجد ایڈوکیٹ نے کہا کہ قانون اور جمہوریت کی آڑ میں کرپشن اور لوٹ ما ر کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی دنیا کی واحد اسمبلی ہے جو چوروں اور لیٹروں کو شکنجے میں لانے کی بجائے انہیں بچانے کے لیے سرگرم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قانون صرف کمزور اور غریب آدمی کے لیے ہے جبکہ طاقت ور لوگوں کے لیے قانون ان کے گھرکی باندی ہے اس مو قع پر سکریٹری اطلاعات زیشان حسن ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں