سوائن فلو سے ورز ہلاکتیں ہو رہی ہیں، بچاؤ کی ہسپتالوں میں ادویات تک بھی میسر نہیں ، علامہ محمد یوسف اعوان

ہفتہ 16 جنوری 2016 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی علماء ونگ پنجاب کے صدر اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد یوسف اعوان نے کہا ہے کہ سوائن فلو سے ورز ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور اس کے بچاؤ کی ہسپتالوں میں ادویات تک بھی میسر نہیں ہے لیکن عوام کی حالت زار سے بے خبر حکمران سوائن فلو سے ہونے والی ہلاکتوں کو روکنے کی بجائے میٹرو ٹرین جیسے غیر ضروری منصوبوں پر عوام کے ٹیکسوں سے اکھٹا ہونے والا پیسہ ضیائع کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی ضرورت نیلی پیلی ٹیکسیاں یا بسیں نہیں بلکہ صحت اور تعلیم ہے جو دونوں عوام کو حکومت کی طرف سے نہیں دی جا رہی ہیں اور حکمران غریب عوام کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں