سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمے میں نامزد عوامی تحریک کے ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے ،عدالتی کاروائی کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 16 جنوری 2016 22:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 جنوری۔2016ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن مقدمے میں نامزد عوامی تحریک کے ملزمان پر فرد جرم عائد کئے جانے اور عدالتی کاروائی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔منہاج القران کے ڈائریکٹر جواد حامد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پہلی ایف آئی آرمیں نامزدملزمان پر فرد جرم قوانین کے برعکس عائد کی گئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے بدنیتی کا ثبوت دیتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن واقعہ کے دو مقدمات درج کر رکھے ہیں جبکہ قوانین کے تحت ایک ہی الزام کے تحت ملزمان کا دو مختلف عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جا سکتا۔ملزمان کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ فراہم کئے بغیر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی جس پر ملزمان کا عدالتی کاروائی سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزمان پر جاری کی گئی فرد جرم کالعدم قرار دی جائے۔ دہشت گردی لاہور کی عدالت عوامی تحریک کی جانب سے دائر اسی نوعیت کی درخواست پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں