عدنان سمیع مفاد پرست انسان ،مفاد کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے‘ زیبا بختیار

پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت پر میرے بیٹے اذان کو بھی شدید صدمہ ہوا ہے

اتوار 17 جنوری 2016 12:23

عدنان سمیع مفاد پرست انسان ،مفاد کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے‘ زیبا بختیار

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) عدنان سمیع کی بھارتی شہرت اختیار کرنے پر ان کی سابقہ اہلیہ زیبا بختیار بھی بول اٹھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ زیبا بختیار نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عدنان سمیع ایک مفاد پرست انسان ہے جو اپنے مفاد کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے ۔ عدنان سمیع کی طرف سے پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت پر میرے بیٹے اذان کو بھی شدید صدمہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدنان سمیع موقع پر ست انسان ہے اور اپنے مفاد کے لئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں