اداکارہ سجل علی 20 برس کی ہو گئیں ، سالگرہ کا کیک کاٹا

اتوار 17 جنوری 2016 12:24

اداکارہ سجل علی 20 برس کی ہو گئیں ، سالگرہ کا کیک کاٹا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء )اداکارہ سجل علی 20برس کی ہو گئیں۔ اداکارہ سجل علی 17جنوری 1995 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور اب تک بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

سجل علی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے کم عمری میں سب سے زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی اور آج کل ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ایک فلم کے پراجیکٹ میں بھی کام کررہی ہیں ۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے اداکاروں نے سجل علی کو مستقبل کی سپر سٹار قرار دے رکھا ہے ۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کراچی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منائی اور اس موقع پر کیک بھی کاٹا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں