لاہور :3 تاجر بھائیوں کو طالبان کی جانب سے بھتے کی پرچیاں موصول

بھتے کی رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی

اتوار 17 جنوری 2016 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) لاہور میں تین تاجر بھائیوں کو تحریک طالبان کی جانب سے بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی ہیں۔ بھتے کی رقم نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے مین بازار اسلام پورہ کے تین تاجر بھائیوں زاہد،مشتاق اور عبدالقیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ کو تحریک طالبان کی جانب سے 10 لاکھ روپے بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی ہیں۔تاجر وں کے مطابق بھتے کی پرچیوں میں رقم این سی اے ہاسٹل کے پاس لانے کا کہا گیا ہے۔ اس بارے میں پولیس یا کسی کو بھی بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں اور بھتے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں