وزیراعلیٰ شہباز شریف کے وژن اورانتھک کاوشوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کارپنجاب کا رخ کر رہے ہیں ‘ جہانگیر خانزادہ
صوبے میں معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے میگا پراجیکٹس نا گزیر ہے ،عوام کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا ہونگی‘ رکن اسمبلی
اتوار 17 جنوری 2016 15:00
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) کرنل (ر) شجاع خانزادہ شہید کے صاحبزادے و رکن اسمبلی جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کے وژن اورانتھک کاوشوں کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کارپنجاب کا رخ کر رہے ہیں ، پنجاب میں عوام کو تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ،صوبے میں معاشی سر گرمیوں کو فروغ دینے کے لئے میگا پراجیکٹس نا گزیر ہے اور اس سے عوام کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی ۔
گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے ہمراہ بیرون ممالک کا دورہ کر کے آیا ہوں ۔ ان ممالک کی حکومتی شخصیات بلکہ مختلف شعبوں کے ماہرین بھی وزیر اعلیٰ کے وژن کے معترف نظر آئے جو ہمارے لئے بھی فخر کی بات ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے جن کے آنے والے سالوں میں نتائج برآمد ہوں گے۔
صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو وقتی طو رپر مشکلات ضرور ہیں لیکن ان کی تکمیل سے عوام کی زندگیوں میں جہاں آسانیاں پیدا ہوں گی وہیں اس سے صوبے میں معاشی سر گرمیوں کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) صرف پنجاب نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ترقی چاہتی ہے جس کیلئے وفاقی حکومت بھی اپنی بھرپور کاوشیں کر رہی ہے لیکن اس کے لئے صوبائی حکومتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لاہور نیب آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،تین سوسے زائد متاثرین نے دادرسی کیلئے شرکت کی
علی امین گنڈا پوروفاق پرقبضہ کر کے انتشارپھیلانا چاہتے ہیں‘ سپیکر پنجاب اسمبلی
صوبائی وزیرصحت کی زیر صدارت اجلاس، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی
ئ*حصول انصاف کیلئے عدالتوں کی بھر پور معاونت کر رہے ہیں: نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ
ٓمسلم لیگ نون پنجاب کا تنظیمی اجلاس، میاں نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے کی قرارداد منظور
سنٹرل پولیس آفس :پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ، شیلڈز، میڈلز اور سی سی ون سے نوازا ..
لاہور ، سی ٹی او کے بارش ونکاسی آب کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کے دورے
سود، اللہ اوررسول ﷺ کے خلاف جنگ ہے۔ اس کو ختم کیے بغیرملکی معیشت بہترنہیں ہو سکتی : شجاع الدین شیخ
لاہورہائی کورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پرسماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے :بلال صدیق کمیانہ
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ