اقتصادی راہداری منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیا جائے گا‘ملک محمد سعید

حکمران ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں قوم کو نجات دلائیں

اتوار 17 جنوری 2016 15:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ پنجاب فنکشنل کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعیدنے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیا جائے گا، حکمران ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں اور گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے قوم کو نجات دلائیں حکومت نے اقتصادی راہداری منصوبے پر بلائی گئی اے پی سی میں تحفظات پر متفقہ سفارشات مرتب کیں ہیں جس کی طرف حکومت کو متوجہ ہو نا ہو گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ اس منصبوے کو ملک اور خطے کی ترقی کے لئے بہت اہم سمجھتی ہے اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ نہیں بننے دیا جائے گا اور اس منصوبے کے خلاف ہر سازش کو نا کام بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہدری منصوبے سے صرف پا کستان کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فوائد حاصل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں