ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شہزاد خالد کو ”بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2014ء“ کیلئے منتخب

اتوار 17 جنوری 2016 16:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر شہزاد خالد کو ”بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2014ء“ کیلئے منتخب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد خالد کو رواں سال 25 جنوری کو ایچ ای سی آڈیٹوریم ایچ نائن اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران ”بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2014ء“ سے نوازا جائے گا ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق انہیں سرٹیفیکیٹ اور ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں