سعودی عرب کے اندرونی معاملات پر ایرانی واویلا بے بنیاد ہے، جماعت اہل حدیث پاکستان

اتوار 17 جنوری 2016 16:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) جماعت اہل حدیث پاکستان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے اندرونی معاملات پر ایرانی واویلا بے بنیاد ہے، سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے معاملے پر پاکستان کبھی غافل نہیں رہ سکتا،امید ہیے پاکستان کی قیادت دورہ سعودی عرب اور ایران کے دوران ان معاملات کی اصلاح کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی عدالتیں شرعی اور ان کے فیصلے عین قرآن و سنت کے مطابق ہیں۔ جن کا احترام ہر کسی پر لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حجاز مقدس کی سلامتی ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے اور ہر مسلمان کو پاک سر زمین کا تحفظ اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں