بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کا چائلڈ اور بانڈڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے آرڈیننس کو خوش آئند قرار دینے کے ساتھ کچھ شقوں پر شدید تحفظات کا اظہار
صوبائی وزیر یا سیکرٹری لیبر سے ملاقات کریں گے ،بے بنیاد مقدمات کے اندراج کا سلسلہ نہ رکا تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائینگے‘ صدر شعیب نیازی
اتوار 17 جنوری 2016 16:55
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 جنوری۔2016ء) آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن نے چائلڈ لیبر اور بانڈڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے آرڈیننس کو خوش آئند قرار دینے کے ساتھ اس کی کچھ شقوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلہ میں رواں ہفتے صوبائی وزیر یا سیکرٹری لیبر سے ملاقات کی جائے گی ، اگرفیلڈ افسران نے تعداد پوری کرنے کیلئے بے بنیاد مقدمات کے اندراج اورمالکان کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ نہ روکا تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد شعیب خان نیازی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے آرڈیننس کے مخالف نہیں بلکہ اسے خوش آئند قرار دیتے ہیں لیکن اگر اس کے اجراء سے قبل ہم سے مشاورت کر لی جاتی تو آج ہمیں اس پر تحفظات کا اظہار کرنے کا موقع نہ ملتا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی مالکان کو ہدایات جاری کر چکے ہیں کہ وہ اپنے بھٹوں پر چائلڈ لیبر کو فی الفور روک دیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ اگر ہم کسی فیملی کے سربراہ سے معاہدہ کرتے ہیں تو وہ اپنی آسانی اور فائدے کے لئے اپنے بچوں کو بھی ساتھ کام پر لگا لیتے ہیں لیکن ہم نے انہیں اس سے سختی سے روکتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے والے کا کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کام کرنے والے مزدوروں کے خاندان بھٹوں پر رہتے ہیں ان کے بچوں کو ہم کس طرح وہاں سے باہر نکال سکتے ہیں ۔اگر بچے بھٹوں پر کھیل بھی رہے ہوں توفیلڈ افسران انہیں زبردستی اینٹ پکڑا کر تصاویر بنا لیتے ہیں او رمقدمات کا اندراج کرایاجارہا ہے ۔ اگر حکومت نے ہمارا ساتھ دے تو ہم چائلڈ لیبر کو ختم کر سکتے ہیں لیکن جس طرح کا رویہ اپنایا جارہا ہے اس سے فائدے کی بجائے نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مالکان کو اسی طرح ہراساں کیا جاتا رہا تو ہم اپنا کروبار بند کر کے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں ہفتے میں صوبائی وزیر یا سیکرٹری لیبر سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
آئی سی ٹی تعلیم سے لڑکیوں کو ایسی سکلز پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے، وزیرِ اعلی مریم نواز کا لڑکیوں کیلئے ..
گیس چوری کے خلاف کریک ڈائون جاری، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد میں مزید 654گیس کنکشن منقطع، 2 کروڑ ..
وزیر اعلیٰ مریم نواز لیڈی کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ کے والدین سے ملنے پویلین پہنچ گئیں
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 206 ویں روز 7.31 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، بلڈنگ ..
اساتذہ و طلبہ کا ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان و ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
کسانوں سے گندم کی خریداری سرکاری ریٹ کے مطابق کی جائے : میاں رشید منہالہ کسان بورڈ پاکستان کا کسان دشمن ..
کاہنہ:فیکٹریوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
وزیراعلی پنجاب سپورٹ پرائس پر گندم خریداری میں تاخیر کا فوری نوٹس لیں: رانا فاروق سعید
پنجاب بھرمیں1276ٹریفک حادثات میں09افراد جاں بحق1318زخمی ہوئے
وقتی فوائد کی بجائے پائیداری کی سوچ کو فروغ ملنا خوش آئند ہے‘ ڈاکٹر خالد محمود
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری