مجلس تحفظ ختم نبوت گلشن راوی کا اجلاس ،30جنوری کو ختم نبوت کنونشن کرنے کا اعلان

اتوار 17 جنوری 2016 17:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) عا لمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ گلشن راوی کا اجلاس جامع مسجد عزیز رشید اے بلاک گلشن راوی لاہور میں مولانا ڈاکٹرپروفیسر محمودالحسن عارف (پنجاب یونیورسٹی )کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے ناظم تبلیغ مولانا قاری عبدالعزیز،مجلس لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،قاری عبدالرحمن،مجلس گلشن راوی کے امیرمولانا عزیزالرحمن ،مولانا عبدالخالق ،قاری سعید الرحمن طاہر،قاری جعفر حیات ،قاری عمر حیات ، محمود احمد شاہ ،مفتی کاشف ندیم ،قاری عزیز الرحمن،قاری عبدالستار،مولانا محمود احمد ،قاری محمد ندیم سمیت بیسیوں علماء کرام اور کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس میں 30 جنوری کو جامع مسجد عزیزرشید میں ختم نبوت کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا اوراسکی تیاری کے سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جو کہ علماء کرام ،آئممہ مساجد ،سکولزوکالجزاور تاجروں سے ملاقات کرے گی اور انکو ختم نبوت کنونشن کی دعوت دے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری عبدالعزیز نے کہا کہ حضور کی محبت ایمان کا بنیادی تقاضا ہے ،عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ایمان کی اسا س ہے ۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ تمام عہدیدران اور کارکنان ختم نبوت کنونشن کو کامیاب کرانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،قادیانی جھوٹے ہونے کے باوجود قادیانیت کی تبلیغ کرتے ہیں ہم آقا کے سچے امتی اور عاشق رسول ہیں تو ہمیں بھی اپنے پیارے نبی کی ختم نبوت کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی راہ راست سے بھٹکے ہوئے ہیں انکو صراط مستقیم پر لانا یہ تمام مسلمانوں کا اولین فریضہ ہے قادیانیوں کا آئینی اور قانونی اندازمیں تعاقب جاری رکھیں گے اور امت مسلمہ کو قادیانی فتنے سے بچانے کی بھرپور انداز میں کوشش کرتے رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں