پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج ، حد نظر صفر، موٹروے جزوی طور پر بند، فلائٹ آپریشن معطل

اتوار 17 جنوری 2016 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 جنوری۔2016ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نظر صفر ہو گئی جس کے باعث موٹروے کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ،پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو کر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث لاہور،اسلام آباد، فیصل آباد،پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر حد نظر صفر ہو جانے کے باعث شہریوں کو سفر میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ایکسپریس وے پر حد نظر 30میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔ حکام کی جانب سے موٹروے کو متعدد مقامات پر بند کر دیا گیا ہے۔ دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور اندرون ملک و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔حکام کی جانب سے ملک کے بیشتر شہروں میں جی ٹی روڈ اور موٹروے پر بے حد دھند کے باعث شہریوں کوغیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔شہریوں کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور سفر کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں